Live Updates

قوم عمران خان اور اس کے امپائر کو بھاگنے نہیں دے گی، ان کا احتساب کرے گی، کیپٹن(ر) صفدر

عمران خان نے 5سال میں خیبر پختونخوا کو تورا بورا بنا دیا ہے،نگران وزیر اعظم کا معاملہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، (ن) لیگ کو 5سال کے دوران کنٹینرز، سازشوں، دھرنوں اور پانامہ کا سامنا کرنا پڑا پھر بھی ہم عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب رہے، عمران خان کو انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے تو وہ 100دن کے ایجنڈے دے رہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 21:57

قوم عمران خان اور اس کے امپائر کو بھاگنے نہیں دے گی، ان کا احتساب کرے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ قوم عمران خان اور اس کے امپائر کو بھاگنے نہیں دے گی اور ان کا احتساب کرے گی، عمران خان نے 5سال میں خیبر پختونخوا کو تورا بورا بنا دیا ہے،نگران وزیر اعظم کا معاملہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 5سال کے دوران کنٹینرز، سازشوں، دھرنوں اور پانامہ کا سامنا کرنا پڑا پھر بھی ہم عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب رہے، عمران خان کو انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے تو وہ 100دن کے ایجنڈے دے رہے ہیں۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 5سال کے دوران کنٹینرز، سازشوں، دھرنوں اور پانامہ کا سامنا کرنا پڑا پھر بھی ہم عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ٹینک اور توپیں تو زرداری کے پاس بھی تھیں لیکن یہ نواز شریف تھے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کیا۔

ہم نے پاک فوج کو ہمت اور وسائل مہیا کیے جس کے باعث ملک سے دہشتگردا کا خاتمہ ہوا۔ عمران خان نے 5سال میں خیبر پختونخوا کو تورا بورا بنا دیا ہے۔ اب عمران خان کو انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے تو وہ 100دن کے ایجنڈے دے رہے ہیں۔ قوم عمران خان اور اس کے امپائر کو بھاگنے نہیں دے گی اور ان کا احتساب کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے تمام مشکلات بھی کام کر کے دکھایا ہے اور اپنے کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھاری مینڈیت سے جیتے گی۔ نگران وزیر اعظم کا معاملہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور اس کو الیکشن کمشنر پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات