Live Updates

عمران خان کا پلان دیکھا تو ہنسی آئی، نقل کیلئے بھی عقل کی چاہیے،لیگی رہنماں کا رد عمل

ہماری سیاست میں شعبدہ بازوں کی کمی نہیں،پی ٹی آئی صرف واٹر پالیسی سمجھا دے ہم مان جائیں گے،عمران خان کے پلان پر5 سال میں 8 ٹریلین لاگت آئے گی،خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگادیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے کرپشن کے الزامات لگائے، پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کو فارغ کردیا گیا،جنوبی پنجاب پر ہم تو قراردادیں منظور کرچکے ہیں، لوٹی دولت واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا کہا گیا، آج تک دنیا بھر میں کوئی ٹاسک فورس ڈنڈے سے پیسے نہیں لاسکی، عمران خان کے 100 دن کے ویژن پر لاگت کیا آئے گی نیا صوبہ بنانے پر 50 ارب روپے لگیں گے، 80 لاکھ خاندانوں کی امداد کیلئے 185ارب لاگت آئے گی،عمران خان سے پوچھیں سالانہ 1600 ارب کہاں سے لا ئو گی مسلم لیگ(ن) کے رہنما ئو ں احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، ہارون اختر ،اویس لغاری ، سائرہ افضل تارڑ اور مریم اورنگزیب اور ترجمان پنجاب حکومت کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 21:57

عمران خان کا پلان دیکھا تو ہنسی آئی، نقل کیلئے بھی عقل کی چاہیے،لیگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ئو ں نے عمران خان کے 100 روزہ پلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کا پروگرام دیکھا تو ہنسی آئی، نقل کے لیے بھی عقل کی چاہیے، ہماری سیاست میں شعبدہ بازوں کی کمی نہیں،پی ٹی آئی صرف واٹر پالیسی سمجھا دے ہم مان جائیں گے،عمران خان کے پلان پر5 سال میں 8 ٹریلین لاگت آئے گی،خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگادیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے کرپشن کے الزامات لگائے، پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کو فارغ کردیا گیا،جنوبی پنجاب پر ہم تو قراردادیں منظور کرچکے ہیں، لوٹی دولت واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا کہا گیا، آج تک دنیا بھر میں کوئی ٹاسک فورس ڈنڈے سے پیسے نہیں لاسکی، عمران خان کے 100 دن کے ویژن پر لاگت کیا آئے گی نیا صوبہ بنانے پر 50 ارب روپے لگیں گے، 80 لاکھ خاندانوں کی امداد کے لیے 185ارب لاگت آئے گی،عمران خان سے پوچھیں سالانہ 1600 ارب کہاں سے لا ئو گے بھائی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ئو ں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ہارون اختر اور وزیر توانائی اویس لغاری ، سائرہ افضل تارڑ اور مریم اورنگزیب اور ترجمان پنجاب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور عمران خان کے 100 دن کے پلان پر شدید تنقید کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے پاکستان کی تینوں بڑی جماعتوں کو ایک ایک صوبے کے اندر حکومت دے دی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پنجاب، پی ٹی آئی کو کے پی کے، سندھ میں پیپلز پارٹی اور بلوچستان کے اندر ایک مخلوط حکومت وجود میں آئی، مسئلہ 100دنوں کا نہیں بلکہ 1825دنوں کا ہے، آئندہ وعدوں میں کون پورا اترے گا، مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور 2013میں توانائی، سیکیورٹی، معیشت کو بہتر بنایا، ہم نے قوم سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کئے، مسلم لیگ (ن) نے اپنا منشور ثابت کر کے دکھایا، انرجی کے شعبے میں ہم نی1000میگاواٹ نئی بجلی نظام میں شامل کی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں معیشت6 فیصد ہو گئی، ہماری حکومت سے پہلے ترقی کی شرح3فیصد تھی، ہماری حکومت میں5 سالوں میں پانچ فیصد تک پہنچ گئی، آج پاکستان2013کے مقابلے میں دہشت گردی سے نکل کر کامیاب بن گیا، کراچی میں امن بحال ہوا، بلوچستان کے صوبے میں امن بحال ہو گیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، ہم نے پاکستان کے بڑے مسائل دہشت گردی اور انرجی پر قابو پالیا، سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، سی پیک پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے، ہماری سیاست میں شعبدہ بازوں کی کمی نہیں ہے، مخالفین نی100دن کا پروگرام پیش کیا، عمران خان صاحب100دن کا پروگرام پیش کرنا چاہتے ہیں، عمران خان اس سے پہلے کے پی کیلئی90دن کا وعدہ کر چکے ہیں، یہ دوسرا دھوکہ ہے قوم کے ساتھ،2013کے منشور پر بھی عمران خان عمل نہ کر سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو اپنا ایجنڈا پورا کرنے کیلئی5سالوں میں8ٹریلین روپے کی ضرورت ہو گی، خان صاحب کے زمانے میں جی ڈی پی4سے بڑھ کر8ہو جائے گا،پی ٹی آئی نے محصولات کا پلان نہیں بتایا، پی ٹی آئی پلان عمل نہیں تصوراتی ہے۔اس موقع پر ہارون اختر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم ٹیکس پر رعایت دی ہے،ہم نے لوڈشیڈنگ کم کی، اس سے گروتھ ہوئی، پی ٹی آئی نے کچھ نہیں بتایا کہ اپنی مینوفیکچرل انڈسٹری کو کیسے بہتر کریں گے، ہم نے آن لائن سسٹم کے ذریعے چلان جمع کرانے کا نظام متعارف کروایا، ہم بجلی کا نظام بہتر بنا چکے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان نے واٹر پالیسی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پرویز خٹک کے دستخطوں کے ساتھ قبول کی ہے، واٹر پالیسی کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہوتا ہے، اگلے پانچ سالوں میں ہمارے دستخط کئے ہوئے منصوبوں سی28ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں آئے گی، خان صاحب100دن میں جاگ سکیں یا نہ جاگ سکیں، انہیں100دن میں ان تمام نظام کیلئے غور و فکر کرنا ہو گا، اس ایجنڈے سے نہ مسلم لیگ بے وقوف بنے گی اور نہ ہی پاکستان کی عوام بے وقوف بنے گی۔

اس موقع پر بلیغ الرحمان نے کہا کہ بیانات اور عملی کام میں بہت فرق ہوتا ہے،107ارب روپے یونیورسٹیوں کیلئے مختص کئے گئے، لیپ ٹاپ کا پروگرام چلا گیا، ہر سال طلباء کو لیپ ٹاپ پورے پاکستان میں تقسیم کئے گئے، وفاق کا نصاب بہتر بنایا گیا۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہیلتھ ایک اہم شعبہ ہے اور جو وعدہ ہم نے اپنے منشور سے کیا اسے ہم نے پورا کیا، آج مسلم لیگ (ن) نے پہلا ہیلتھ ویژن دیا ہے جس کا ہمیں پتہ بھی نہیں تھا،ہم نے پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام متعارف کروایا، ابھی بھی ہم نی34ارب روپوں سے فیز 2مکمل کیا ہے،مسلم لیگ (ن)نے جو کام کیا سب سے پہلے پسماندہ علاقوں میں کیا، مسلم لیگ (ن) نے پورے پاکستان کے تمام صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں ہیلتھ پروگرام شروع کئے، ہماری حکومت میں ہیلتھ کے کسی پروگرام میں کمی واقع نہیں ہوئی، ہم نے ہیپاٹائٹس سٹرٹیجک فریم ورک بنایا،، ہم نے ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ادویات فراہم کیں، ہم نے ٹی بی کے علاج کیلئے بھی بہترین علاج فراہم کیا، مسلم لیگ (ن) نے ہیلتھ کے پروگرام میں بہت زیادہ کام کر کے دکھایا، یونیفارم ہیلتھ سروے کا وعدہ کیا ہے، موقع ملا تو پورا کریں گے۔

اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت نے جو گیارہ نکات دیئے اس میں سیکیورٹی پر بات نہیں کی گئی، بہت سے مقدمات میں کے پی پولیس ناکام رہی، آج پنجاب کی فرانزک لیب نہ ہوتی تو کے پی پولیس بہت سے مقدمات میں ملزم تک رسائی نہ کر پاتی، ہم نے سیکیورٹی کی بہتری کیلئے کیمراز لگائے، پنجاب میں پولیس کی بہتری کیلئے بہت زیادہ انویسٹمنٹ کی گئی، ہم نے بجلی بنانے کے بہت سے پراجیکٹ مکمل کئے، کے پی حکومت پولیس کے نظام میں بالکل ناکام رہی، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پنجاب نے بہترین کام کر کے دکھایا، آئے روز شہباز شریف نئے ہسپتال کا افتتاح کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام کارکردگی پر ووٹ دیتی ہے، عمران خان کا 100دن کا پلان پشاور کے کھڈوں سے ظاہر ہوتاہے، پنجاب بھر میں میٹرو بس اور کراچی میں چلنے والی بس سروس ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان نے پورے پاکستان کو بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا کہاں ہے بجلی، عمران خان ہسپتال کے کسی نئے وارڈ یا اسکول کے کسی نئے کمرے کے بارے میں بتا دیں جو انہوں نے بنایا ہو۔

انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی کے پی کے بارے میں رپورٹ آپ کے سامنے ہے، ہم نے 11ہزار میگاواٹ بجلی بنائی، ہم نے 1700کلومیٹر موٹروے بنائی، عمران خان نے احسن اقبال کے 2025منصوبے کو کاپی کیا ہے، کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالے لگائے گئے، مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی۔(اح)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات