کیپٹن (ر) صفدر کا اپنی ہی جماعت کے مشیر ہوابازی سردار مہتاب خان پراظہار عدم اعتماد
ہزارہ ایئرپورٹ کیلئے 50کروڑ فنڈز ڈی سی او مانسہرہ کے پاس پڑے ہیں ،یک شخص نے سیکشن فور پر عملدرآمد سے روک دیا ہے،مشیر ہوابازی سردار مہتاب کو ہدایات دینے سے کچھ نہیں ہو گا، سیکر ٹری ایوی ایشن کو ہدایات دی جائیں کہ فنڈز متاثرین میں تقسیم کئے جائیں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال
منگل 22 مئی 2018 21:47
(جاری ہے)
اس کے علاوہ سیکشن فور کیلئے ڈی سی کے پاس 50 کروڑ کی رقم بھی ہے،مگر وہاں ایک شخص نے سیکشن فور کو عملدرآمد سے روک دیا ہے، اس ایوان نے قرار داد پاس کی مگر اس کو بھی اہمیت نہیں دی گئی، شیخ آفتاب سے درخواست کرتا ہوں کہ پارلیمان نے جو قرارداد پاس کی ہے اس پر کتنا عمل ہوا ہے جس پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پہلے یہ ایشو اٹھایا گیا تھا اور اس پر رابطے ہوئے تھے۔
ایوی ایشن سردار مہتاب کے پاس ہے میں ان سے بات کرتا ہوں اور سیکشن فور کے حوالے سے فنڈز جاری کرتے ہیں۔ اس علاقے میں ایئرپورٹ اہم معاملہ ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور سی پیک کے حوالے سے بھی اس کی اہمیت ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت کے حوالے سے اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جس پر کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا کہ سردار مہتاب نان ٹیکنیکل شخص ہے ان کو اگر آپ نے کہنا ہے تو پھر کام نہیں ہو گا، برائے مہربانی سیکرٹری ایوی ایشن کو ہدایات جاری کی جائیں، سردار مہتاب تو31مئی کو فارغ ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مانسہرہ اور اس سے ملحقہ دیگر علاقوں کے لوگوں کو ایئرپورٹ کی شدید ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.