Live Updates

پی ٹی آئی کا کرنل جوزف امریکہ واپس بھیجنے پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ

حکمرانوں نے غلامی کی ذہنیت اپنائی ہوئی ہے، حکومت نے کرنل جوزف معاملے پر ڈرامہ کیا، اس کو ڈرامے سے باہر لے جایا گیا، ویانہ کنونشن میں قتل کے ملزم سفارتکار کو کسی قسم کا کوئی استثنی حاصل نہیں ، ویانا کنونشن میں کہیں نہیں لکھا کہ جو قتل کرے اسے آپ کھلی چھوٹ دیں،حکومت ایوان میں جواب دے اس نے یہ غلامی کیوں قبول کی تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 22 مئی 2018 21:47

پی ٹی آئی کا کرنل جوزف امریکہ واپس بھیجنے پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کرنل جوزف امریکہ واپس بھیجنے پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے غلامی کی ذہنیت اپنائی ہوئی ہے، حکومت نے کرنل جوزف معاملے پر ڈرامہ کیا، کرنل جوزف کو ڈرامے سے باہر لے جایا گیا، ویانہ کنونشن میں قتل کے ملزم سفارتکار کو کسی قسم کا کوئی استثنی حاصل نہیں ، ویانا کنونشن میں کہیں نہیں لکھا کہ جو قتل کرے اسے آپ کھلی چھوٹ دیں،حکومت ایوان میں جواب دے اس نے یہ غلامی کیوں قبول کی۔

وہ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کسی رکن نے غلط الزام لگایا ہے تو بے شک اس کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی کرنل جوزف کا نام پہلے حکومت نے ای سی ایل میں ڈالا، جسے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ روانہ کردیا گیا۔ دفتر خارجہ نے اس معاملے کو صرف سفارتی استثنی کا معاملہ قرار دے کر نمٹا دیا۔

امریکہ کے خود ایسے ایک واقعہ میں جارجیا کے سفارتکار کو سات سال سزا دی ہے۔حکومت بتائے کہ کرنل جوزف کو کیوں جانے دیا گیا بتایا جائے باگرام ایئربیس سے کیسے امریکہ طیارہ چکلالہ ایئربیس آکر کھڑا رہا ،ایک دن ڈرامہ کیا گیا طیارہ واپس بھجوا دیا گیا ،ایک روز بعد خاموشی سے کرنل جوزف کو اس کے ملک بھیج دیا گیا ،حکومت ایوان میں جواب دے اس نے یہ غلامی کیوں قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ قاتل کو کھلی چھٹی دینے کی بات ویانا کنونشن میں نہیں لکھی ہوئی نہ اس حوالے سے کوئی استثنی دیا گیا ہے۔ہمارے حکمرانوں نے غلامی کی ذہنیت اپنائی ہوئی ہے، حکومت نے کہا کہ کرنل جوزف کو ای سی ایل پر ڈالا ہے، پورا ڈرامہ کیا گیا، کرنل جوزف کو ڈرامے سے باہر لے جایا گیا، سفارتی استثنیٰ میں یہ نہیں کہ ایک بندہ قتل عام کرے اور اسے معاف کر دیا جائے، امریکہ نے جارجیا میں سفارتی استثنیٰ ختم کرایا، ایک امریکی کو آپ نے کھلی چھٹی دے کر عزت سے واپس بھیج دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات