مودی کے دورہ پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاج بھارت کیخلاف کشمیریوں کا ریفرنڈم تھا‘ مودی کی مقبوضہ کو فتح کرنیکی چالیں کشمیریوں نے پھرناکام بنادیں‘ کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ انہیں آزادی کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین پی وائی او گلف فاروق چیچی کی میڈیا سے بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین پی وائی او گلف فاروق چیچی نے کہا ہے کہ مودی کے دورہ پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاج بھارت کیخلاف کشمیریوں کا ریفرنڈم تھا، مودی کی مقبوضہ کو فتح کرنیکی چالیں کشمیریوں نے پھرناکام بنادیں، کشمیریوں نینیہ ثابت کردیا کہ انہیں آزادی کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں، گزشتہ روز میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے، کشمیریوں پر عرصہ زندگی تنگ کردیا گیا ہے، مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے بعد کشمیر کا دورہ کرکے کشمیریوں کو بیوقوف بنانا چاہتا تھا مگر غیور کشمیریوں نے مودی کا استقبال سیاہ جھنڈیوں سے کیا، اور وادی بھر میں ہڑتال کرکے یہ ثابت کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت لیے سوا کوئی متبادل آپشن قبول نہیں کرتے، آزادی لیکر ہی کشمیری دم لیں گے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری کشمیریوں کی جمہوری تحریک کو کامیابی دلانے کے لیے مثبت کردار ادا کریں اور بھارت کی بربریت بند کرائیں، بھارتی مظالم پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔