کر پٹ عناصر سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائیگی ‘ ڈی جی نیب لاہور

پاکستان انشورنس کمپنی سے برآمد 6 کروڑ 46 لاکھ روپے رقم کا چیک ری انشورنس کمپنی حکام کے حوالے کر دیا ہے‘ گفتگو

منگل 22 مئی 2018 21:33

کر پٹ عناصر سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائیگی ‘ ڈی جی نیب لاہور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ کر پٹ عناصر سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائیگی ‘ پاکستان انشورنس کمپنی سے برآمد 6 کروڑ 46 لاکھ روپے رقم کا چیک ری انشورنس کمپنی حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب لاہور میں انشورنس کمپنی کے ذمہ داروں کو چیک دینے کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی لاہور نے کہا کہ پی جی آئی کیخلاف 87 بوگس انشورنس کلیم جمع کروانے کی مد میں ایس ای سی پی نے شکایت جمع کروا ئی ایس ای سی پی کی درخواست پر نیب لاہور نے جون 2017 میں ملزمان کیخلاف انکوائری کا آغاز کیاانکوائری کو اکتوبر 2017 میں باقاعدہ انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیابوگس کلیمز کی مالیت 57.156 ملین روپے تھی جو پاکستان انشورنس کمپنی کے پاس جمع شدہ تھے نیب لاہور کی تحقیقات کے دوران 86.219 ملین روپے کے بوگس کلیمز جمع کروانے کا انکشاف ہو حکام کیجانب سے لوٹی گئی8 کروڑ 62 لاکھ روپے کی مکمل رقم وصول کی گئی ۔