Live Updates

عمران خان لوٹوں کے ساتھ کیسے انقلاب لائیں گے، ان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں، مولا بخش چانڈیو

پی ٹی آئی کا 100دن کا پروگرام کتنے سال چلے گا، نواز شریف نے جو بیان دیا وہ پاکستان کے فائدے میں نہیں، اس نے بھارت کے فائدے میں بیان دیا، سندھ میں (ن) لیگ کی کوئی تنظیم ہی نہیں ، آصف زرداری کا پروگرام آئے گا تو سب ختم ہوجائیں گے، رہنما پیپلز پارٹی کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 21:30

عمران خان لوٹوں کے ساتھ کیسے انقلاب لائیں گے، ان کے ہاتھ میں وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان لوٹوں کے ساتھ کیسے انقلاب لائیں گے، عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں، پی ٹی آئی کا 100دن کا پروگرام کتنے سال چلے گا، نواز شریف نے جو بیان دیا وہ پاکستان کے فائدے میں نہیں، نواز شریف نے بھارت کے فائدے میں بیان دیا، سندھ میں (ن) لیگ کی کوئی تنظیم ہی نہیں ، آصف زرداری کا پروگرام آئے گا تو سب ختم ہوجائیں گے۔

منگل کو مولابخش چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج تک تبدیلی نہیں لاسکتے۔ پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی۔ جو ہمیں چور کہتے تھیوہ عالمی چور میں پکڑے گئے۔ (ن) لیگ ایک مخصوص علاقے کی جماعت بن کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

ہمیں کسی بات پر شرمندگی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کا 100دن کا پروگرام کتنے سال چلے گا۔ عمران خان لوٹوں کے ساتھ کیسے انقلاب لائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں موجود ہے۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔ پیپلز پارٹی آج بھی جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ نواز شریف نے جو بیان دیا وہ پاکستان کے فائدے میں نہیں۔ 100دن پورے نہیں بلکہ شروع کریں گے۔ آصف زرداری کا پروگرام آئے گا تو سب ختم ہوجائیں گے۔ سندھ میں (ن) لیگ کی کوئی تنظیم ہی نہیں۔ عمران خان کے نکات میں سنجیدگی نہیں۔ نواز شریف اپنے مفادات کی خاطر مجیب الرحمان بننا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے بھارت کے فائدے میں بیان دیا۔ یہ لوگ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے۔ عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں۔ عمران خان نے ڈرائی کلین کی دکان کھول رکھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات