مقدمات سے گھبرانے والے نہیں مقابلہ کریں گے،نواز شریف

ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا لیکن مخالفین نے رکاوٹین پیدا کیں، احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا، سابق وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

منگل 22 مئی 2018 21:26

مقدمات سے گھبرانے والے نہیں مقابلہ کریں گے،نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا لیکن مخالفین نے رکاوٹین پیدا کیں، احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا، مقدمات سے گھبرانے والے نہیں بلکہ مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی، ملاقات میں مریم نواز ، طارق فضل چوہدری ، سعدرفیق و دیگر رہنما موجود تھے، اس موقع پر ایاز صادق نے نگران سیٹ اپ اور پارلیمانی امور پر نواز شریف کو بریفینگ دی، سعد رفیق نے نیب مقدمات پر نواز شریف کو بریفینگ دی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، بلکہ مقابلہ کریں گے۔ احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ عوامی عدالت کا بھی فیصلہ آرہا ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا لیکن مخالفین نے رکاوٹیں پیدا کیں۔ جتنا دبائو گے لوگ اتنا ہی اعتماد کریں گے۔