امریکہ نے ایران کا قبلہ درست کرنے کے لئے 12نکات پیش کر دئیے

نکات واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کا مظہر ہیں، پابندیوں سے بچنے کے لئے ان شرائط پرعملدرآمد ضروری قرار

منگل 22 مئی 2018 21:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) امریکی حکومت نے ایران کا قبلہ درست کرنے کے لئے 12نکات پیش کر دئے،یہ نکات واشنگٹن کی ایران بارے نئی حکمت عملی کا مظہر ہیں،ایران کو پابندیوں سے بثنے کے لئے ان شرائط پر بہر صورت عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکا کی طرف سے یہ دھمکی آمیز اعلان تہران کے بارے میں واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے ایران کو راہ راست پر لانے کے لیے 12 نئی شرایط پیش کی ہیں۔ ایران کو سخت ترین پابندیوں سے بچنے کے لیے ان شرائط پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ وہ شرائط یہ ہیں۔ایران تمام جوہری سرگرمیاں بند کرے۔

(جاری ہے)

عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو غیر مشروط طور پر تمام جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے۔

جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل تیار کرنا بند کرے۔دہشت گردی کی حمایت بالخصوص حماس، حزب اللہ اور اسلامی جہاد کی مدد سے باز آئے۔جوہری اسلحہ سازی کی ماضی کی کوششوں کو سامنے لائے۔حوثی باغیوں اور خطے میں دوسرے دہشت گردوں کی پشت پناہی ترک کرے۔شام میں موجود اپنی فورس کو وہاں سے نکالے۔افغانستان میں طالبان اور دیگر دہشت گردوں کی مدد بند کرے۔القاعدہ کے جنگجوں کی میزبانی سے باز آئے۔پڑوسی ملکوں کے لیے خطرہ نہ بنے۔ایران میں گرفتار تمام امریکیوں کو رہا کیا جائے۔سائبرحملوں کا سلسلہ روکا جائے۔