سابق امریکی صدر اور اہلیہ کی کمپنی ہائیر گرانڈ پراڈکشنز آن لائن اسٹریمنگ کے لیے نیٹ فلکس کو پروگرام فراہم کرے گی

منگل 22 مئی 2018 21:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی کمپنی ہائیر گرانڈ پراڈکشنز آن لائن اسٹریمنگ کے لیے نیٹ فلکس کو پروگرام فراہم کرے گی،کمپنی نیٹ فلکس کو فلمز اور سیریز کے علاوہ ڈاکومنٹریز اور فیچرز بھی فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما آن لائن اسٹریمنگ کے لیے نیٹ فلکس کو پروگرام فراہم کریں گے۔

نیٹ فلکس کی طرف سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔ باراک اور مشیل اوباما نے اس مقصد کے لیے ایک میڈیا کمپنی تشکیل دی ہے جسے ہائیر گرانڈ پراڈکشنز کا نام دیا گیا ہے۔ کئی برسوں پر محیط اس معاہدے کے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی کمپنی نیٹ فلکس کو فلمز اور سیریز کے علاوہ ڈاکومنٹریز اور فیچرز بھی فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ باراک اوباما2009 سی2017 تک امریکا کے صدر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :