افغانستان، صوبہ غزنی میں طالبان حملے،18پولیس اہلکار جاں بحق

ضلع دیک میں 10پولیس اہلکار اور جغتو میں 8اہلکار شہید ہوئے، حسن رضا یوسفی

منگل 22 مئی 2018 21:19

جغتو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) افغان صوبہ غزنی میں طالبان حملوں میں 18پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے،ضلع دیک میں 10پولیس اہلکار اورضلع جغتو میں 8اہلکار شہید ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان کے حملوں میں کم از کم 14 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی کے مطابق ضلع دہ یک میں سات پولیس اہلکار مارے گئے جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔

سات دیگر پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔ یوسفی کے مطابق ان حملوں کا آغاز پیر کی شب ہوا جو آج منگل کی صبح تک جاری تھے۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زائد بتائی ہے۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔