جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک دنیا کو دھمکا رہے ہیں،ترک صدر

مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے،رجب طیب اردگان

منگل 22 مئی 2018 21:19

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے جوہری ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستیں دنیا کو دھمکا رہی ہیں،مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دنیا کو دھمکا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ ہزار سے زائد جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک جب نیوکلیئر پاور اسٹیشنز کو ایک خطرے کے طور پر ظاہر کرتے ہیں تو بین الاقوامی برادری میں ان کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہ جاتی۔ ترک صدر نے مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیار صرف اسرائیل ہی کے پاس ہیں حالانکہ وہ اعلانیہ اسے تسلیم نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :