پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ کے بعد برازیلین ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کرلیں

ایشین گیمز کیلئے کھلاڑیوں کا کیمپ 25مئی سے لاہور میں شروع ہوگا، برازیلین ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے

منگل 22 مئی 2018 21:19

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ کے بعد برازیلین ٹرینر کی بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف ) نے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے برازیلین کوچ کے بعد برازیلین ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کرلیں۔ایشین گیمز کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کا کیمپ 25 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا اور برازیلین ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ جوز انتونیو ناگورا کی خدمات حاصل کی تھیں جو کراچی میں کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ سے 3 سال کا معاہدہ کر رکھا ہے اور یہ وہی کوچ ہیں جو برازیل ٹیم کی بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔یاد رہے کہ ایشین گیمز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کراچی میں ہونے والے چیلنج کپ کے دوران کیا گیا جب کہ لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں 60 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔