دو رکنی پاکستان ٹیم کوریا میں لیول ون کوچنگ کورس اور تربیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

منگل 22 مئی 2018 21:19

دو رکنی پاکستان ٹیم کوریا میں لیول ون کوچنگ کورس اور تربیت کے بعد وطن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان کی دو رکنی ٹیم کوریا میں لیول ون کوچنگ کورس اور تربیت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ فیڈریشن نے مصباح مشتاق کو لیول ون کوچنگ اور حلیمہ کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت کیلئے کوریا بھجوایا تھا جہاں پر 30 دن تربیت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کورین سائیکلنگ فیڈریشن کے بے حد شکر گزار ہیں جو کہ ہر سال ہمارا ایک کھلاڑی اور ایک کوچ کو رضاکارانہ طورپر تربیت سے نواز تے ہیں ۔