پولینڈ، فٹبال سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، کریکرز کا آزادانہ استعمال، مخالف ٹیم فاتح قرار

ہنگامہ آرائی اور کریکرز پھینکنے پر میچ روک دیا گیا، وارننگ کے باوجود تماشائی باز نہ آئے تو مخالف ٹیم فاتح قرار دیا گیا

منگل 22 مئی 2018 21:02

پولینڈ، فٹبال سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، کریکرز کا آزادانہ استعمال، ..
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پولینڈ میں فٹبال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، 0-2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار آپے سے باہر ہو گئے۔ ہنگامہ آرائی اور کریکرز پھینکنے پر میچ روک دیا گیا، وارننگ کے باوجود تماشائی باز نہ آئے تو مخالف ٹیم فاتح قرار پا گئی۔

(جاری ہے)

پولینڈ میں لیگیا وارسا اور لیچ پوزنن کے درمیان فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل اس وقت میدان جنگ بن گیا جب 0-2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار مشتعل ہو گئے۔

مداحوں نے آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال کیا، دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیڈیم کالے دھویں سے بھر گیا۔77منٹ تک میچ روک کر ہنگامہ آرائی ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی،پولیس کی بے بسی دیکھ کر دو صفر کی برتری حاصل کرنے والی ٹیم لیگیا وارسا کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :