پاکستان نے انگلینڈ کو باآسانی شکست دینے کیلئے زبردست منصوبہ تیار کر لیا
لارڈز ٹیسٹ ،قومی ٹیم نے جارحانہ کھیل سے انگلینڈ کو قابو کرنے کا منصوبہ بنا لیا، تمام 20وکٹیں حاصل کرنے کی خاطر ہم 5بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انگلینڈ میں اچھی تیاری کی ، پریکٹس میچز کے علاوہ آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیلا ، تیاریوں کو انگلینڈ کے خلاف بڑے میچز میں بروئے کار لائیں گے،اظہر علی
منگل 22 مئی 2018 21:02
(جاری ہے)
اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں انگلینڈ میں اچھی خاصی تیاری کی ہے، چند پریکٹس میچز کے علاوہ آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیلا ہے، یہ ہمارے لیے اچھا گیم ثابت ہوا، ہمیں امید ہے کہ ان تیاریوں کو انگلینڈ کے خلاف بڑے میچز میں بروئے کار لائیں گے۔
سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری کے بارے میں اظہر علی کا کہنا ہے کہ واقعی یہ ذمہ داری ہے لیکن چونکہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لیے ہر کسی کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اس بات کو یقینی بناں گا کہ میں اپنا حصہ ڈالوں، ٹیم کو ایک اچھی بنیاد فراہم کروں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہم اسکور بورڈ پر خاطر خواہ رنز سجائیں جس سے ہمارے بولرز کو مدد مل سکے۔اوپنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، جب بھی آپ یہاں آتے ہیں آپ کیلیے کنڈیشنز چیلنجنگ ہی ہوتی ہے، انگلش بولنگ اٹیک بھی کافی اچھا ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ایک بڑا چیلنج ہمارے سامنے موجود ہے لیکن ہم نے بھی اپنی پوری تیاری کرلی ہے، یہ ہر ایک کیلیے بڑا موقع ہے، خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کیلیے کہ وہ جتنا اچھا کھیلیں گے آگے ان کیلیے سفر آسان ہوجائے گا۔اظہرعلی نے تصدیق کی کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان پانچ رکنی اٹیک کے ساتھ میدان سنبھالے گا، ان کا کہنا تھاکہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے اور تمام 20 وکٹیں اڑانے کے خواہاں ہیں، اسی وجہ سے ہم پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، امید ہے کہ یہ ٹیم ہمارے لیے اچھا پرفارم کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.