قومی ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا ، حسن علی

انجری کا شکار،پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک حسن علی وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے انکے ہاتھ میں 3 ٹانکے آئے، حسن علی لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے،ٹیم انتظامیہ

منگل 22 مئی 2018 21:02

قومی ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا ، حسن علی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہر اور فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے ہاتھ میں 3 ٹانکے آئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے مطابق فاسٹ بولر ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت نہیں کی جب کہ محمد عامر کی بھی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے اور وہ پریکٹس سیشن کا حصہ ہوں گے۔

انجری کے شکار فاسٹ بولر حسن علی 24مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 11کھلاڑی سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی ہوں گے جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :