عمران 100 دن کے ایجنڈے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے،شہبازشریف
آپ نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا، مخالفین گالم گلوچ، ہم محنت کرتے رہے،یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق پنجاب تعلیم اورصحت میں سب سے آگے ہے،ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
منگل 22 مئی 2018 20:56
(جاری ہے)
مخالفین گالم گلوچ جبکہ ہم کام کرتے رہے، ابھی عمران نے 100 دن کا ایجنڈا دیا، اس سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ آپ نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے یہ ہمارے لئے خوش آئند ہے۔شہباز شریف نے اپنے خطاب میں شاعری کا سہارا بھی لیا، انھوں نے کئی شعر کہے، پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ۔ وزیراعلی نے ایک اور شعر یوں سنایا، دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا، زرداری ناکام ہوا۔ عمران خان کو اپنے ایک اور شعر میں یوں مخاطب کیا، پنجاب ہے ٹاپ پر، کچھ رحم کرو اپنے آپ پر۔قبل ازیں چینوٹ کے دورے کے دوران وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ شہباز شریف نے انسینریٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ کی لاگت سے انسینریٹر کی تنصیب بیماریوں کے پھیلا کے سدباب کو یقینی بنائے گی۔وزیراعلی نے چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر مریضوں نے شہبازشریف کی شعبہ صحت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اوپی ڈی، ان ڈور بلاک، ایمرجنسی وارڈ اور تھیٹر ز کا بھی دورہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.