سکھر، روہڑی کے قریب مال گاڑی کی8 بوگیاں پتری سے اتر گئیں

امدادی ٹیمیں کا جا ئے وقوعہ پر بحالی کا کام جا ری ، لوپ لائنکے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوگی ، ریلوے حکام

منگل 22 مئی 2018 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) روہڑی کے قریب مال گاڑی کی ۸ بوگیاں پتری سے اتر گئیں ، امدادی ٹیمیں جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، بحالی کا کام جا ری ، لوپ لائن ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوگی ، ریلوے حکام تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب پیرمراد شاہ پھاٹک کے مقام پر کراچی سے رحیم یار خان جانے والی مال گاڑی کی ۸ بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں جس کی وجہ سے پٹری کو شدید نقصان پہنچا تاہم ریلوے حکام نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا جنہوں نے متاثرہ مقام پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا ہے ریلوے حکام نے رابطے پر بتایا کہ لوپ لائن پر حادثہ ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہو ئی ہے جا?ئیحادثہ پرٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جا ری ہے جو چند گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔