نیب نے احمد چیمہ ،انکے رشتے داروں کی جائیداروں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا

منگل 22 مئی 2018 20:31

نیب نے احمد چیمہ ،انکے رشتے داروں کی جائیداروں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ اور انکے رشتے داروں کی جائیداروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور کی سابق ڈی جی ایل ڈی ایاحد چیمہ کیخلاف تحقیقات جاری ہیں اور نیب نے احد چیمہ اور انکے رشتے داروں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نیب کا ساڈیولپرز کی مینجمنٹ سے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلیں اور تفصیلات فراہمی کے لئے محکمہ لینڈ رکارڈ کو مراسلہ بھی تحریرکردیا گیا ہے ۔ محکمے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو 23 مئی کومصدقہ رکارڈ سمیت طلب کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :