جسٹس اعجازالاحسن کے گھر ٹارگٹ کرکے گولیاں نہیں چلائی گئیں‘فورنزک رپورٹ جے آئی ٹی کو موصول

گولیاں ملنے کے بعد اردگرد کے علاقوں میں جانچ پڑتال کی گئی،ایک روزپہلے ایک کلو میٹر دور رات کوہوائی فائرنگ ہوئی تھی

منگل 22 مئی 2018 20:31

جسٹس اعجازالاحسن کے گھر ٹارگٹ کرکے گولیاں نہیں چلائی گئیں‘فورنزک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر گولیاں لگنے کی فورنزک رپورٹ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول ہو گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گولیاں ملنے کے بعد اردگرد کے علاقوں میں جانچ پڑتال کی گئی،گولیاں ملنے سے ایک روزپہلے ایک کلو میٹر دور رات کوہوائی فائرنگ ہوئی تھی۔

جسٹس اعجازالاحسن کے گھر گرنیوالی دونوں گولیاں 9ایم ایم پستول سے چلائی گئیں،پولیس نے پستول قبضہ میں لے کر فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے اطراف لگے کیمروں کی فوٹیج کابھی جائزہ لیا۔فرانزک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر ٹارگٹ کرکے گولیاں نہیں چلائی گئیں۔