سپریم کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قراردینے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی

منگل 22 مئی 2018 20:31

سپریم کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قراردینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قراردینے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کافیصلہ برقرار رکھنے کاحکم جار ی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شوکت عزیز بھٹی 2013ء کے انتخابات میں گوجرخان کے صوبائی حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم مخالف امیدوار افتخارگیلانی کی جانب سے ان پرجعلی ڈگری رکھنے کا الزام لگائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دیا تھا۔

بعدازاں شوکت عزیز بھٹی کی جانب سے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جوگزشتہ روز جاری کردیا گیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔