Live Updates

تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات کیلئے ق لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 22 مئی 2018 20:04

تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات کیلئے ق لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) تحریک انصاف نے اسٹیبلیشمنٹ کی تخلیق کردہ سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی۔ جبکہ اجلاس میں تمام سینئر قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس دوران آئندہ الیکشن کے سلسلے میں سیاسی اتحاد بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ اس دوران  تحریک انصاف کی قیادت نے اسٹیبلیشمنٹ کی تخلیق کردہ سیاسی جماعت ق لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے دوران ق لیگ کیساتھ اتحاد کرنے کے مشورے کو رد کر دیا گیا۔ جبکہ تحریک انصاف میں حال ہی میں شامل ہونے والے رہنماوں کی سکروٹنی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات