بھارت پاکستان کے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے لیکن حکمران خاموش ہیں، صدر ملی مسلم لیگ
منگل 22 مئی 2018 19:10
(جاری ہے)
سیف اللہ خالد نے کہا کہ پاکستان ستر سال پہلے آزاد ہوا لیکن ہمارے حکمرانوں نے پاکستان کو سودی قرضوں کی بنیاد پر امریکہ،مغرب،ورلڈ بینک،آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا ،ہم دو سو چھہتر کھرب کے مقروض ہیں۔
ہر پیدا ہونے والا بچہ ڈیڑھ لاکھ کا مقروض ہوتا ہے۔ہم نے عزم کیا ہے کہ پاکستان کو سودی قرضوں سے نجات دلائیں گے جس دن پاکستان قرضوں کی مصیبت سے نکل گیا وہ حقیقی آزادی کا دن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تربیت ،اصلاح کی سیاست کرنی ہے۔پاکستانی عوام کو پاکستان کے دفاع کے لئے کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ہم پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔موجودہ ملکی سیاست چار ستونوں جھوٹ،خیانت،گالی گلوچ،دھوکے بازی پر قائم ہے۔ملی مسلم لیگ ان کے مقابلے میں سچ،امانت و دیانت،ایفائے عہد کی سیاست لائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشن کنگا ڈیم کو مکمل کر لیا،کشن گنگا اور بگلہار سے لاکھوں کیوسک پاکستان کا پانی روکا جا رہا ہے لیکن پاکستان سے کوئی بولنے والا نہیں۔ساٹھ میں جواہر لال نہرو اور ایوب خان نے کراچی میں سندھ طاس معاہدہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو بڑے ڈیم،پانچ بڑے بیراج اور دس بڑی رابطہ نہریں بنائیں۔دس سال میں ہم نے دنیا کا بہترین نہری نظام قائم کیا۔لیکن حکومتوں کی مسلسل عدم توجہ کے باعث بھارت ہمارے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے۔ہم نے عزم کیا ہے کہ پانیوں کو آزاد کروائیں گے۔زراعت کو مستحکم کریں گے۔مختلف بحرانوں سے ملک کو نکالیں گے اوراپنی جانوں پر کھیل کر پاکستان کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا ہے اس کے لئے رول ماڈل نبی کریم ﷺ کی ذات ہے۔جس نظریئے کی بنیاد پر مدینہ وجود میں آیا تھا اس نظریئے کی بنیاد پر دنیا میں ایک ملک پاکستان قائم ہے۔جس طرح مدینہ کو بیرونی و اندرونی خطرات تھے آج اسطرح وطن عزیز پاکستان کو بیرونی و اندرونی خطرات درپیش ہیں۔ہمیں دشمنوں کی سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.