تنظیم شہریان پاکستان کی قومی کانفرنس کل ہوگی: شفیق قادری

منگل 22 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) تنظیم شہریان پاکستان کے چیئرمین محمد شفیق رضا قادری نے بتایا ہے کہ بڑھتی اسرائیلی و بھارتی جارحیت کیخلاف تمام دینی ،سیاسی و سماجی جماعتوں کی قومی کانفرنس 5بجے شام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جبکہ کانفرنس کے اختتام پرفلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور کنٹرول لائن پربڑھتی بھارتی جارحیت اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف ایک مشترکہ قومی اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔