قومی احتساب بیورو کراچی کی کارروائی ،سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ رمضان اعوان کے خلاف دستاویزی ثبوت حاصل کرلئے

منگل 22 مئی 2018 20:13

قومی احتساب بیورو کراچی کی کارروائی ،سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ رمضان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ رمضان اعوان کے خلاف دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق نیب کراچی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایسے دستاویزی شواہد حاصل کرلیئے ہین جن سے سیکریٹری محکمہ بلدیات رمضان اعوان کے ایک سئو (100) سے زائد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA مین افسران اور اہلکارون کی غیرقانونی بہرتی شدگان کو مذکورہ سیکریٹری مبینہ طور پر جرائم کی معاونت کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلا رہے تہے جنہین غیر قانونی طور پر سابقہ ڈی جی SBCA منظور قادر کاکا نے تمام قوائد وضوابط کی انحرافی کرتے ہوئے بہاری رشوت وصول کرکے جعلی ڈگری والے عناصر کو بغیر کسی اشتہار اور تقابلی مقابلہ کے بغیر بہرتی کیا گیا تہا ۔

(جاری ہے)

حاصل کیئے گئے ٹہوس شواہد اور دستاویزی ثبوتون کے مطابق ممتاز حیدر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 27 اکتوبر 2015 کو بہرتی کیئے گئے مذکورہ عناصر کو غیر قانونی قرار دیا تہا بعدازاں اس وقت کے سیکریٹری محکمہ بلدیات سندہ عمران عطا سومرو نے بہی انکوائری مکمل کرتے ہوئے ان بہرتیون کومیرٹ اور قوائد و ضوابط کی انحرافی قرار دیتے ہوئے ان غیرقانونی افسران سے نجات حاصل کرنے کی تجاویز دی تہین، لیکن موجودہ سکریٹری بلدیات ان سفارشات کو دباکر بیٹھ گئے تہے اور مبینہ طور پر غیر قانونی بہرتی کیے گئے افسران کو اہم پوسٹون پر تعنیاتی کا موقع فراہم کرنے مین اہم کردار ادا کر رہے تہے۔

ان جعلی افسران کی بہرتی سے لے کر ان کی اہم پوسٹون پر تعنیاتی بھاری رشوت یا سیاسی دباو کے بنا پر کی گئی۔ دستاویزی شواید کے مطابق غیرقانونی بہرتی کیئے گئے عناصر مین سے 260 سے زائد افسران گریڈ 17 اور اوپر کے ہین، اس ضمن مین سیکریٹری بلدیات کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :