نیازی صاحب کو 100دن کی بجائے قوم کے 22ماہ ضائع کرنے کا حساب دینا ہوگا‘شہبازشریف

شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کا انقلاب برپا کیا :چیئرمین ضلع کونسل خانیوال رضا سرگانہ

منگل 22 مئی 2018 20:13

نیازی صاحب کو 100دن کی بجائے قوم کے 22ماہ ضائع کرنے کا حساب دینا ہوگا‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ارکان اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں اورمسلم لیگی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔اراکین اسمبلی، چیئرمین ضلع کونسل خانیوال اورمسلم لیگی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے میگاپراجیکٹ دوسرے صوبوں کیلئے مثال بن چکے ہیں ۔

جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور دیگر صوبوں سے تعلیم اورصحت کے حوالے سے بہت آگے ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی کیلئے دن رات کام کیا ۔باقی باتیں بناتے رہے ،مسلم لیگ(ن) نے جنوبی پنجاب کو صحیح معنوں میںترقی یافتہ بنایا ۔

(جاری ہے)

اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اگلے الیکشن کے بعد جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال ،سکول،کالج، یونیورسٹیاں اورسڑکیں بنائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں،پتھالوجی لیب ،انسینرٹیر اورموبائل ہیلتھ یونٹ سے انقلابی تبدیلی آچکی ہے۔نیازی صاحب کو 100دن کی بجائے قوم کے 22ماہ ضائع کرنے کا حساب دینا ہوگا۔چیئرمین ضلع کونسل خانیوال رضا سرگانہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کا انقلاب برپا کیا ۔

حاجی غلام جعفر سرگانہ نے کہا کہ خانیوال کے دیہات میں نئے سکول اورہسپتال پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہے۔رکن اسمبلی اورمسلم لیگی رہنماؤں نے تاثرات میں کہا کہ پنجاب کو شہبازشریف کی صورت میں حقیقی ویژنری قیادت میسر آئی۔وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کرنیوالوں میں ایم پی اے خرم اعجاز چھٹہ ، چیئرمین ضلع کونسل خانیوال رضاسرگانہ ،مسلم لیگی رہنماء حاجی غلام جعفر سرگانہ اورحماد میرانی نے ملاقاتیں کیں۔