ملک اور قوم کی سالمیت کے لئے ہمیں مل کر کام کر نا ہوگا ،میجرجنرل ثاقب محمود
منگل 22 مئی 2018 20:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میڈیا ملک کا ایک اہم ستون ہے یہ بلاوجہ نہیں ملکی سالمیت میں میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کا جو کردارہے وہ ہمارے سوسائٹی میں اسے کوئی بھی نابلد نہیں،غلط اور صحیح کا انتخاب اور جانچ پڑتال میڈیا کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
ہر ایک روشن سمت کے ساتھ ساتھ تاریک سمت ہوتی ہے اور صحیح سمت کا انتخاب ایک صحافی ہی کر سکتا ہے۔ ہم اس وقت جس دوراہے میں کھڑے ہیں یہ ہماری لئے ایک چیلنج ہے اس دوراہے کو صحیح سمت میں ڈالنے کیلئے میڈیا کا رول اہمیت کا حامل ہے۔ذمہ داری میڈیا کی ہوتی ہے کہ ایک زاویے کو نظر انداز کر کے دوسرے کا چناو نہ کریں۔نوجوان ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سکیورٹی نظام بہت مضبوط ہے۔افواج پاکستان ملکی سالمیت کا سر چشمہ ہے آپس میں متحد اور اتفاق کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔اتحاد و اتفاق میں بہت طاقت ہے۔مثبت سوچ اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ صحافی آپس میں مثبت مقابلے کا رجحان پیدا کریں اورملکی سالمیت اور قومی معاملات میں شعور اجاگرکرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفادات کو ترجیح دینا اس شعبے کے روح کی منافی ہے۔ فورس کمانڈرمیجر جنرل ثاقب محمود ملک نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا کا کردار ہر لحاظ سے اہم ہے اور معاشرے کی بہترین تشکیل میں صحافت کے کردار کو کسی بھی طرح مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے ملک وقوم کی سلامتی میں میڈیا آ ج فرنٹ لائن کا کر دار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا شعبہ احساس زمہ داریاں کا شعبہ ہے رپورٹنگ کے وقت قومی اور علاقائی مفاد کو مدنظر رکھنا اولین زمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا جہاں معلومات کو عام لوگوں تک پہنچاتا ہے وہاں رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ففتھ جنریشن وار کے حوالے سے قوم کو روشناس کرانا صحافیوں کی اولین زمہ داری ہونی چاہئے اور ان کی نشاندہی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایجنسیوں کی چال کوبخوبی سمجھتے ہیں اور ان کے عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پورصلاحت رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صحا فیوں کو جو بھی مسائل در پیش ہیں ان کو حل کر نے کے لیئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے انٹر نیٹ کی بہترین سروس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایس سی اوپلاننگ ڈویژن کے زیر انتظام چل رہا ہے انٹر نیٹ کی بہترین سروس کے لیئے کو شاں ہیں اس کے ساتھ دیگر جتنے بھی مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
-
راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتارکرلئے
-
راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا
-
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.