Live Updates

یواین ڈی پی کی رپورٹ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی،نگہت اورکزئی

منگل 22 مئی 2018 20:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر روبینہ خالد اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر نگہت یاسمین اورکزئی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی قلعی کھول دی ہے تبدیلی کی دعویدارسرکارنے صوبے کو قرضوں میں ڈبوکرمزید دس سال پیچھے دھکیل دیاہے ۔

اپنے ایک بیان میں خواتین رہنمائوں نے پیپلزپارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی کے کارکن صوبائی ومرکزی قائدین کی قیادت میں مکمل طور پرمتحدہیں اور اس حوالے سے میڈیامیں محض پرکیاں اڑائی جارہی ہیں .انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہرمحاز پرناکام ہوچکی ہے 90دن کی تبدیلی کاعوام کے ساتھ جو وعدہ کیاگیاتھا وہ ہواکاجھونکا ثابت ہوا اوراب جب کہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے تو پشاورشہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ20مئی بھی گزرگئی لیکن بی آرٹی مکمل نہ ہوسکا عوام ذلیل وخوارہورہے ہیں اورتاجرکاروبارچھوڑنے پرمجبورہوچکے ہیں ،صوبائی حکومت نے اپنے منشورمیں جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا انہوں نے کہاکہ عمران خان مزیدقوم کو گمراہ نہ کریں آئندہ انتخابات میں پی پی خیبرپختونخواسمیت چاروں صوبوں میں کلین سویپ کریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات