Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پروائٹ پیپرشائع کرنے پر غور شروع کر دیا

آشیانہ ہاؤسنگ،سستی روٹی،میٹرو،اورنج ٹرین اور56کمپنیوں کےمعاملات اٹھانےکافیصلہ،نیب ان تمام معاملات میں کرپشن کا نوٹس لےاورکارروائی کرے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 18:46

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پروائٹ پیپرشائع ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پروائٹ پیپرشائع کرنے پر غور شروع کر دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ،سستی روٹی،میٹرو،اورنج ٹرین اور56کمپنیوں کےمعاملات اٹھانےکافیصلہ کر لیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب ان تمام معاملات میں کرپشن کا نوٹس لےاورکارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ہے جس میں اہم معاملات زیر بحث آئے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نے اجلاس کی کاروائی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ نگران حکومت سے متعلق شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ہے جس میں اس بات پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے کہ جسٹس(ر)تصدق حسین جیلانی،ڈاکٹرعشرت حسین ،عبدالرزاق داؤد بہترین انتخاب ہیں اور ان تینوں ناموں میں سےکسی ایک کونگراں وزیراعظم مقررکیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتخابات میں ٹکٹوں کے اجرا کے لئیے پارلیمانی بورڈ کےاجلاس کی فوری طلبی پراتفاق ہوا ہے۔اجلاس میں خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کاخصوصی جائزہ لیا گیا اور تحریک انصاف نے پرویزخٹک اوران کی کابینہ کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک اوران کی کابینہ نےزبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

صحت،تعلیم،امن وعامہ اورماحولیات پرپختونخوا حکومت کی پالیسیاں مشعل راہ ہیں۔اس اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پروائٹ پیپرشائع کرنے پر غور شروع کر دیا۔آڈیٹرجنرل کی رپورٹس کی روشنی میں پنجاب حکومت کےاسکینڈلزکاجائزہ لیا گیا اور آشیانہ ہاؤسنگ،سستی روٹی،میٹرو،اورنج ٹرین اور56کمپنیوں کےمعاملات اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کا موقف تھا کہ نیب ان تمام معاملات میں کرپشن کا نوٹس لےاورکارروائی کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات