یپلزپارٹی نے سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے3 ناموں پر غور شروع کر دیا

حمیرسومرو،ڈاکٹریونس سومرواورجسٹس(ر)غلام سرورکورائی کے نام بطور نگران وزیر اعلیٰ زیر غور آرہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 18:37

یپلزپارٹی نے سندھ میں  نگران وزیراعلیٰ کے لیے3 ناموں پر غور شروع کر ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :پیپلزپارٹی نے سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے3 ناموں پر غور شروع کر دیا ۔ حمیرسومرو،ڈاکٹریونس سومرواورجسٹس(ر)غلام سرورکورائی کے نام بطور نگران وزیر اعلیٰ زیر غور آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔اس حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے ایک معتبر نام پر اتفاق ہو چکا ہے دوسری جانب صوبوں میں بھی اب نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں معالات طے پارہے ہیں۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے3 ناموں پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

حمیرسومرو،ڈاکٹریونس سومرواورجسٹس(ر)غلام سرورکورائی کے نام بطور نگران وزیر اعلیٰ زیر غور آرہے ہیں۔حمیرسومروسابق وزیراعلیٰ اللہ بخش سومروکےپوتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے حمیر سومرو انجینیر ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے ایم کیوایم کی جانب سے سابق مشیر داخلہ آفتاب احمد شیخ کا نام تجویز کرنےکا امکان ہے جبکہ فنکشنل لیگ جسٹس ر سید غوث علی شاہ کا نام تجویز کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی کی تاحال ملاقات نہیں ہوئی ہے اور نگراں وزیر اعلی کے حوالے سے میڈیا میں جو نام لئے جارہے ہیں ان میں سے کوئی بھی مستند نام نہیں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس حوالے سے جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے اور نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔