Live Updates

نواز شریف اتنے شریف نہیں انہیں معلوم نہ ہو، بچوں کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی،حلیم عادل شیخ

نواز شریف اور اس کے خاندان کی سیاست کا اب خاتمہ ہوچکا ہے، اب ہر طرف بیٹ چلے گا کے الیکٹرک اپنا قبلا درست کرے دیگر صورت سخت احتجاج کیا جائے گا،پی ٹی آئی رہنماء

منگل 22 مئی 2018 19:38

نواز شریف اتنے شریف نہیں انہیں معلوم نہ ہو،  بچوں کے پاس اتنی دولت کہاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ساری زندگی پاکستان کی عوام کے حقوق کھائے اور رقم باہر منی لانڈرنگ کر بھجوائی اپنے بچوں کو باہر سیٹل کیا اور اب کہہ رہے ہیں کہ ان کے بچوں کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی وہ نہیں جانتے ہیں ، نواز شریف اتنے شریف نہیں انہیں معلوم نہ ہو، عوام جان چکی ہے کہ نواززشریف نے کس طرح ملک کا پئسا لوٹا ہے اور ملک کو کنگال کیا ہے ، نواز شریف اور اس کے خاندان کی سیاست کا اب خاتمہ ہوچکا ہے، اب ہر طرف بیٹ چلے گا، بڑی بڑی وکٹیں گر نے والی ہیں ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی صوبہ ہے لیکن سندھ کی زراعت کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے، کاشتکاروں سے ظلم کیا جارہا ہے، گنے کی قیمتوں کی بات ہو یا گندم کا باردانہ اب پانی کی منصفانہ تقسیم ہونے کی بجائے سیاسی آشیرواد سے پانی چوری کیا جارہا ہے جس سے کاشتکاروں کی زمینں بنجر بن رہی ہیں، انہوں نے کہا سخت گرمی کی وجہ سے کراچی میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومتی سطح پر کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں انہوں نے کہا حکومتی سطح پر کراچی کے مین چوراہوں پر کئمپ لگائے جائیں اور عوام میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے آگاہی دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ایسے حالات میں لوڈشیڈنگ کرنا عوام پر ظلم کرنے کے مترادف ہوگا، انہوں نے کہا کے الیکٹرک اپنا قبلا درست کرے دیگر صورت سخت احتجاج کیا جائے گا۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات