لاہور، کراچی سے آنیوالی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، کوئی مالی نقصان نہیں ہوا

منگل 22 مئی 2018 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) گڑھی شاہو میں کراچی سے آنیوالی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی،ٹکرانے سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، وفاقی وزیر ریلوے نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور گڑھی شاہو میں کراچی سے آنیوالی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔البتہ ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔