شپ بریکنگ کی صنعت سالانہ 1.5 ملین ٹن سے زائد کی پیداوار دے رہی ہے، رپورٹ

منگل 22 مئی 2018 18:55

شپ بریکنگ کی صنعت سالانہ 1.5 ملین ٹن سے زائد کی پیداوار دے رہی ہے، رپورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) شپ بریکنگ کی صنعت سالانہ 1.5 ملین ٹن سے زائد کی پیداوار دے رہی ہے جس سے سٹیل کی ملکی صنعت کو خام مال کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں شپ بریکنگ کی صنعت نہ صرف سٹیل کی ملکی صنعت کو خام مال فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے بلکہ اس سے روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شپ بریکنگ کی قومی صنعت سے سالانہ 12 لاکھ ٹن سے 15 لاکھ ٹن خام مال لوہے کی صنعت کو فراہم کیا جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :