سعد رفیق کی احتساب عدالت آمد،مریم نواز اپنی نشست پر کھڑی ہوگئیں،آصف کرمانی سے مصافحہ کیا

منگل 22 مئی 2018 18:49

سعد رفیق کی احتساب عدالت آمد،مریم نواز اپنی نشست پر کھڑی ہوگئیں،آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کمرہ عدالت میں آئے تو انہوں نے فرداً فرداً پہلے سے موجود تمام ممبران اسمبلی اور وزراء سے ہاتھ ملایا۔ان کو دیکھتے ہوئے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی نشست سے اٹھ کھڑی ہوئیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے انہیں بیٹھنے کیلئے کہا تو مریم نواز نے انہیں اپنی ساتھ والی نشست پر بٹھایا اور بولی کہ ابوجان 4گھنٹے سے روسٹرم پر کھڑے ہوکر اپنا بیان قلمبند کروا رہے ہیں،تھک گئے ہیں ابو جان،صبح سے آئے ہوئے ہیں اور روزہ بھی ہے۔

عدالت کو اب سماعت ملتوی کردینی چاہئے یا بریک کر دینی چاہئے۔اس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ تو عدالت کی مرضی ہوتی ہے۔صحافیوں کو دیکھتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا۔خواجہ سعد رفیق کی آمد سے قبل ڈاکٹر آصف کرمانی اس بات کا اعتراف کر چکے تھے کہ پارلیمانی پارٹی میں ہلکی پھلکی بول چال ہوتی ہی۔