احتساب عدالت میں لیگی ارکان کی بڑی تعداد موجود، مریم نواز چشتیاں جلسے کی ویڈیو سعد رفیق کو دکھاتی رہیں

منگل 22 مئی 2018 18:49

احتساب عدالت میں لیگی ارکان کی بڑی تعداد موجود، مریم نواز چشتیاں جلسے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میاں نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی ممبران و وزراء کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی،مریم نواز،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کے چشتیاں جلسے کی ویڈیو اپنے سیل پر دکھائی،کمرہ عدالت میں سیل فون کا بے تحاشہ استعمال،بیانات قلمبند کرواتے ہوئے پیچھے سے شور سے عدالت کا ماحول متاثر ہورہا تھا جس کی بناء پر سیکورٹی اہلکار کو باربار خاموشی کی آواز لگانا پڑتی۔

سینیٹر پرویز رشید،سینیٹر ڈاکٹر کرمانی زیادہ تر کمرہ عدالت میں متحرک رہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی بیت المال بیرسٹر وحید شیخ،بیرسٹر دانیال تنویر،مریم اورنگزیب،مریم نواز اور ڈاکٹر مصدق ملک سوشل میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے رہے کہ اپنی ٹیم کو کیسے مفید بنایا جائے۔کمرہ عدالت میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ممبر پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے اتفاق سے ایک جیسا لباس پہنا ہوا تھا جو لوگوں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔دانیال عزیز کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو پست والیم میں آواز کسی گئی روزہ خور،ایم این حافظ عابد رضا،بلیغ الرحمان اور سینیٹر عباس آفریدی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سینیٹر چوہدری تنویر اپنے بیٹوں کے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود تھی۔