Live Updates

عمران خان کے ہاتھوں میں وزیر اعظم بننے کی لکیر موجو د نہیں ،مولانابخش چانڈیو

0دن کا ڈرامائی منشور دیکر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ،پارٹی میں لوٹو ں سمیت ڈرم بھی شرکت کررہے ہیں، ہمیں چور کہنے والا چوروں کا عالمی سردار نکلا،نواز شریف اپنی ذات کیلئے سیاست ،نا اہل ہونے کے بعد مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں،نیشنل پریس کلب میں رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 22 مئی 2018 18:36

عمران خان کے ہاتھوں میں وزیر اعظم بننے کی لکیر موجو د نہیں ،مولانابخش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں میں وزیر اعظم بننے کی لکیر موجو د نہیں ،100دن کا ڈرامائی منشور دیکر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے پانچ سال حکومت میں پی ٹی آئی کی کارگردگی صفر رہی ، چانڈیو نے مزید کہاکہ عمران خان نے کہاتھا کہ فرشتے لائیںگے،پارٹی میں لوٹو ں سمیت ڈرم بھی شرکت کررہے ہیں۔

پی پی پی آئندہ انتخابات میں کے پی سے متعلق جلد منشور سامنے لائی گی۔ ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ہمیں چور کہنے والا چوروں کا عالمی سردار نکلا ،ن لیگ کی جماعت اب صرف ایک سوچ بن کررہ گئی ہے،نواز شریف اپنی ذات کے لئے سیاست کررہے ہیں، عدلیہ کی طرف سے نا اہل کرنے کے بعد مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنمائوں میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو، خیبر پختونخوا پی پی پی کے صدر ہمایوں خان گوہر ، سینیٹرروبینہ خالد، رکن قومی راسمبلی نفیسہ شاہ سمیت دیگر رہنمائوںنے شرکت کیں۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیونے کہا کہ عمران خان کی طرف سے پیش کردہ 100دن کا ایجنڈہ زمینی حقائق سے بہت مختلف ہیں،عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں،ان کا لب لہجہ ، مزاج وزیر اعظم بننے کے قابل نہیں، خیبرپختونخوامیں پانچ سال گزار کر کونسا تیر مارا جو اب سو دن میں کریںگے۔پی ٹی آئی نے جماعت میں سارے کرپٹ لوگ جمع کردیئے،خیبر پختونخوا پی پی پی کے صدر ہمایوںخان نے کہا کہ صحت ،تعلیم ریفارمز، ایک ارب درخت سمیت صوبہ میں اکائونٹیبلیٹی کے سارے دعوے مسترد کرتے ہیں، عمران خان نے کے پی کے عوام کو دھوکہ دیا ہے، ایک منصوبے بی آر ٹی کے لئے لی گئی رقم 41.88بلین جبکہ پچھلے دور حکومت اے این پی اور پی پی پی مخلوط حکومت نے 21بیلن قرضے لئے تھے، اور ریکارڈ کے ترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچائے تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے کا ڈرامائی افتتاح کردیا گیا81کل میٹر موٹروے کا صرف 3کلو میٹر حصہ تیا رہو ا ہے جبکہ سیاست چمکانے کے لئے تحتی لگائی گئی۔رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں کوئی پلان نہیں تھا، ایجنڈ ا نہیں خواہشات کا مجموعہ تھا، پرویز خٹک کہتے ہیں کہ صوبائی بیورکریسی کو سمجھانے میں تین مہینے لگ گئے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے پچاس دنوں میں سومختلف رنگوں کے لوٹے اکٹھے کئے۔ سینیٹر روبینہ خالدنے کہاکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے جو پشاور کی ترقی دکھارہے ہیں اصل میں وہ ہے نہیں، کے پی میں تاحال ون یونٹ قائم نہ ہوسکا۔آپریشن ضرب عضب میں عمران خان دھرنوں میں مصروف تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات