Live Updates

نوازشریف2 سوالوں کے جوابات دیں معاملہ حل ہوجائے گا

نوازشریف بتائیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے؟نوازشریف یہ بھی بتائیں کہ ان کے بچوں کے 16اکاؤنٹس میں 300ارب کہاں سے آئے؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 مئی 2018 18:17

نوازشریف2 سوالوں کے جوابات دیں معاملہ حل ہوجائے گا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2018ء) : تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نوازشریف 2سوالوں کے جوابات دے دیں معاملہ حل ہوجائے گا، نوازشریف بتائیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے کیسے خریدے؟ نوازشریف یہ بھی بتائیں کہ ان کے بچوں کے 16 اکاؤنٹس میں 300 ارب کہاں سے آئے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں نگران وزیراعظم لگانے کیلئے ناموں پربات چیت کی گئی۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی نے بہترین لوگوں کے نام دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نام اچھی شہرت کے حامل شخصیات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے نگران وزیراعظم کے ناموں پربریفنگ دی۔

تصدق جیلانی ، عشرت حسین بہترین نام ہیں۔ ان میں سے ہی کسی کونگران وزیراعظم لگایا جانا چاہیے۔ اجلاس میں پارٹی کے 100روز پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لانے کیلئے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں شریف خاندان کیخلاف نیب کورٹ میں زیرسماعت مقدمات پرغور کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نوازشریف 2سوالوں کے جوابات دے دیں معاملہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے؟اسی طرح نوازشریف یہ بتا دیں کہ بچوں کے 16اکاؤنٹس میں 300ارب کہاں سے آئے؟واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں 58سوالوں کے جوابات دیے۔ عمران خان نے نوازشریف کے جوابات کو شرمناک قرار دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات