کے پی فوڈ اتھارٹی کا رمضان کریک ڈاؤن

منگل 22 مئی 2018 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رمضان کریک ڈاؤن کے دوران پشاور سمیت صوبہ کی دیگر اضلاع میں متعدد کاروائیاں عمل میں لائیں۔ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطاء اللہ خان کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی افسران نے صبح سویرے بعد از نماز فجر ترناب فارم میں واقعہ جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں غیر معیاری مشروبات سمیت دیگر کمپنیوں کے برانڈز بھی تیار کیئے جاتے تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی پر جعلی برانڈنگ اور جعلی لیبلنگ کے دفعات لگا کر سیل کر دیا گیا۔ ترجمان کے یہ بھی کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تین مصالحہ فیکٹریوں کو بھی چیک کیا اور صفائی کی ابتر صورت حال پربھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئس فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے کوہاٹ روڈ پر واقع 8 برف خانوں پر صاف پانی میں امونیا گیس کے اخراج پر مجموعی طور پر4 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی وارننگ نوٹس کے باوجود ھدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 2 آئس فیکٹریوں کو تالے لاگا دیئے گئے۔دوسری جانب مردان میں اتھارٹی کی ٹیم نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مردان M-1موٹروے پر ٹک شاپش کی چیکنگ کی اور زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے جبکہ ساتھ میں واقع ریسٹورانٹ کو بھی وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے۔اٴْدھر سوات میں بھی گوشت کی ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کے لیئیکیپی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور لائیوسٹاک کے باہمی تعاون سے 30 قصاب خانوں کی چیکنگ کی جہاں 500 کلو گرام مضر صحت قیمہ اور گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :