Live Updates

عوام کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں ووٹ دیتے ہیں، پشاور میں میٹرو کے گڑھوں نے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا ہے،مریم اورنگزیب

عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کوئی ایک قابل ذکرمنصوبہ عوام کو دکھائیں، نام نہاد 100روزہ پلان احسن اقبال کے وژن 2025 کی نقل ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 18:02

عوام کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں ووٹ دیتے ہیں، پشاور میں میٹرو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں ووٹ دیتے ہیں، پشاور میں میٹرو کے گڑھوں نے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا ہے،عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کوئی ایک قابل ذکرمنصوبہ عوام کو دکھائیں،عمران خان کا نام نہاد 100روزہ پلان احسن اقبال کے وژن 2025 کی نقل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ بات منگل کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں ووٹ دیتے ہیں،ناکام صوبائی حکومت کے باعث خیبرپختونخوا میں عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں میٹرو کے گڑھوں نے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کوئی ایک قابل ذکرمنصوبہ عوام کو دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی کی حکومتوں کے زیرالتوامتعددترقیاتی منصوبے بھی مکمل کئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی سکول کا ایک نیا کمرہ یا کسی ہسپتال کا نیا وارڈ ہی دکھا دیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1700کلومیٹر طویل موٹرویز کی تعمیر کا سہرا بھی ہماری حکومت کے سرجاتا ہے،عمران خان کا نام نہاد 100روزہ پلان احسن اقبال کے وژن 2025 کی نقل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5سال کی کارکردگی کا حساب دینگے اور آئندہ کا منشور پیش کرینگے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد ووٹ دے کر مسلم لیگ کو دوبارہ خدمت کا موقع دیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات