بلاول بھٹو زر داری کا دورہ امریکہ ،ْ ملاقاتوں اور انٹرویوز کیلئے واشنگٹن کی لابی فرم کی خدمات حاصل

منگل 22 مئی 2018 17:49

بلاول بھٹو زر داری کا دورہ امریکہ ،ْ ملاقاتوں اور انٹرویوز کیلئے واشنگٹن ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کے موقع پر مختلف شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں اور انٹرویوز کیلئے واشنگٹن کی لابی فرم کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان ملاقاتوں کے لیے فرم کو ایک لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل پریئیر بریک فاسٹ اور سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا انتظام لابی فرم گنسٹر اسٹریٹجیز ورلڈ وائڈ نے کیا تھا۔

فرم کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی کہ 2فروری 2018ء سے 2مارچ 2018ء کے درمیان گنسٹرکو ہائر کیا گیا تھا۔پیپلز پارٹی نے 2فروری 2018ء کو بلاول بھٹو کا دورہ واشنگٹن شروع ہونے سے پہلے ہی لابسٹ جوناتھن اسٹیمبر کی فرم گنسٹر کو ادائیگی کر دی تھی۔