پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بار میزبانی کرے گا

شنگھائی تعاون تنظیم کے قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی ہوگا ،ْترجمان دفتر خارجہ

منگل 22 مئی 2018 17:49

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بار میزبانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بارمیزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کے قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی ہوگا جب کہ پاکستان انسداد دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ و منظم جرائم کے خاتمے کے لئے ایس سی او کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پربھی غورہوگا جبکہ اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :