گوجرانوالہ ،ْ لڑکی کو تنگ کرنے کے الزام میں با اثرافراد نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پائپ برسائے اور چھترول کی گئی، برہنہ کر کے ویڈیو بھی بنالی گئی، چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 22 مئی 2018 17:32

گوجرانوالہ ،ْ لڑکی کو تنگ کرنے کے الزام میں با اثرافراد نے نوجوان کو ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) گوجرانوالہ میں لڑکی کو تنگ کرنے کے الزام میں با اثرافراد نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پائپ برسائے اور چھترول کی گئی، برہنہ کر کے ویڈیو بھی بنالی گئی، چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تتلے عالی کے علاقے رتہ گورائیہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ،ْ لڑکی کو تنگ کرنے کے الزام میں بااثر افراد خود ہی منصف بن گئے۔

نوجوان کو الٹا لٹا کر پلاسٹک کے پائپوں سے مارتے رہے، جوتے بھی برسائے گئے بعد میں برہنہ کر کے ویڈیو بھی بنائی گئی۔نوجوان کے معافی مانگنے پر بھی جلادوں کا دل نہ پسیجا،میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس حکام بھی حرکت میں آگئے اور مقدمہ درج کر کے چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :