قطری خاندان کے ساتھ سرمایہ کاری سے کوئی تعلق نہیں ،ْسابق وزیر اعظم
قطری شہزادہ بیان دینے کو بھی تیار تھا ،ْ جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ نہیں کیا ،ْ واجد ضیا کا سارا بیان رائے پر مبنی تھا جو جے آئی ٹی نے خود بنایا قطری خاندان کے ساتھ سرمایہ کاری اور ایون فیلڈ کی سیٹلمنٹ اور گلف اسٹیل مل کی فروخت سے کوئی تعلق نہیں ،ْرابرٹ ریڈلے کی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ،ْاس کے پاس اصل دستاویز ہی نہیں تھی ،ْحسن اور حسین بالغ ہیں اور اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں، نواز شریف کے سوالوں کے جوابات
منگل 22 مئی 2018 17:32
(جاری ہے)
سماعت کے دوران نواز شریف نے اپنا بیان قلمبند کرانے کے دوران قطری خطوط کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خطوط کی تصدیق خود حمد بن جاسم نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر کی جب کہ وہ بیان دینے کو بھی تیار تھے لیکن جے آئی ٹی نے ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ واجد ضیا کا سارا بیان رائے پر مبنی تھا جو جے آئی ٹی نے خود بنایا، جے آئی ٹی کی رائے قابل قبول شہادت نہیں اور واجد ضیاء کے اخذ کردہ نتائج بھی قابل قبول شہادت نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قطری خاندان کے ساتھ سرمایہ کاری اور ایون فیلڈ کی سیٹلمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔نواز شریف نے کہا کہ واجد ضیاء کے مطابق حمد بن جاسم میرے کہنے پر شامل تفتیش نہیں ہوئے جو بھونڈا الزام ہے جبکہ واجد ضیاء نے کہا جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا کہ کسی کو بھی سوالنامہ نہیں بھیجا جائیگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ دوران جرح واجد ضیاء نے تسلیم کیا کہ جرمی فری مین کو سوالنامہ بھجوایا گیا، یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ واجد ضیاء قابل اعتبار گواہ نہیں، وہ ملزمان کو کیس میں ملوث کرنے کے لئے جعلسازی بھی کر سکتے تھے۔نواز شریف نے کہا کہ سب گواہ ہیں کہ واجد ضیاء کو مریم نواز نے ٹرسٹ ڈیڈ دیں ،ْوہ جانبدار، متعصب اور مجھ سے مخالفت رکھتے ہیں۔احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے سوال کیپیٹل ایف زیڈ ای سے متعلق اصل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ،ْکیا کہیں گی پر نواز شریف نے کہا کہ یہ دستاویزات قانون شہادت کے تحت قابل قبول نہیں ،ْواجد ضیا نے بیان رکارڈ کراتے ہوئے یہ دستاویز مذموم مقاصد کے تحت پیش کیں، اس دستاویز کا عائد کی گئی فرد جرم سے تعلق نہیں۔نواز شریف نے کہا کہ کمپنی کے قرض اور لین دین کے معاملات سے بھی کوئی تعلق نہیں، متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف کا خط کسی ایم ایل اے کے جواب میں آیا تو معلوم نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عرب امارات کی وزارت انصاف کے خط کو کبھی ریکارڈ پر بطور شواہدنہیں لایا گیا اس لیے اسے بطور شہادت استعمال نہیں کیا جاسکتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جافزا کے فارم 9 اور ملازمت کا ریکارڈ قابل قبول شہادت نہیں اور قانون شہادت کہتا ہے کہ اسکرین شاٹ قابل قبول شہادت نہیں۔دبئی اسٹیل ملز سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ دبئی اسٹیل ملز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ مجھے باقی معاملات کا پتہ نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ گلف اسٹیل کے 80 فیصد شئیرز کی فروخت 1980 کے معاہدے میں کبھی شامل نہیں رہا اور گلف اسٹیل مل کی فروخت اور ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔احتساب عدالت کے سوال بائیس جون 2012 کا موزیک فونسیکا کے نیلسن اور نیسکول سے متعلق خط پر کیا کہتے ہیں کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کے پیش کردہ موزیک فونسیکا کے 2012 کے خط کو پرائمری دستاویز نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ یہ خط مروجہ قوانین کے تحت مصدقہ نہیں، واجد ضیاء کی دستاویز کا متن شہادت کے طور پر پڑھنا ملزم کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے اختر راجا کزن ہیں جن کا عدالت میں دیا گیا بیان جانبدارانہ تھا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیرمی فری مین کے 5 جنوری 2017 کے خط میں ٹرسٹ ڈیڈ کی تصدیق کی گئی جس نے کومبر گروپ اور نیلسن نیسکول ٹرسٹ کی تصدیق کی۔ نوا زشریف نے کہا کہ جیرمی فری مین کے پاس ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپی آفس میں موجود تھی لیکن اختر راجا اور جے آئی ٹی نے ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیاں لینے کی کوشش نہیں کی، اختر راجا کو معلوم ہونا چاہیے کہ فوٹو کاپی پر فرانزک معائنے کا کوئی تصور موجود نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اختر راجا نے جلد بازی میں دستاویزات خود ساختہ فرانزک ماہر کو ای میل کے ذریعے بھجوائیں اور یہ بھی حقیقت ہے فورنزک ماہر نے فوٹو کاپی پر معائنے کے لیے ہچکچاہٹ ظاہر کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اختر راجہ نے نیب کی 3رکنی ٹیم کی رابرٹ ریڈلے سے ڈھائی گھنٹے ملاقات کرائی، رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ،ْاٴْس کے پاس اصل دستاویز ہی نہیں تھی جبکہ سپریم کورٹ میں پہلے جمع کرائی گئی ڈیڈ میں غلطی سے پہلا صفحہ مکس ہوگیا تھا اور اختر راجا نے اس واضح غلطی کی نشاندہی بھی نہیں کی۔احتساب عدالت کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ درست ہے کہ حسن اور حسین اس عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے اور ان کا اشتہاری قرار دیا جانا میرے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔نواز شریف نے کہا کہ حسن اور حسین بالغ ہیں اور وہ اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کے بیان قلمبند کیے جانے کے طریقے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ 6 دن کی لکھی ہوئی کہانی پڑھ کر سناتے رہیں، 342 کے بیان کی منشاء یہ ہے کہ ملزم بیان قلمبند کرائے جس کے دوران قانونی نکات پر وکیل سے مدد لی جاسکتی ہے۔اس موقع پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں وہ بتائیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میرا اعتراض عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا جائے۔نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ میں اس بیان پر قائم ہوں ،ْیہ بیان میں نے خود وکیل خواجہ حارث کی مشاورت سے تیار کیا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ میں زیادہ دیر تک پڑھتا رہوں تو گلے میں مسئلہ ہوتا ہے ،ْیہی وجہ ہے کہ میں نے خواجہ صاحب کو پڑھنے کا کہا ،ْنیب کو اس پر اعتراض کرنا تھا تو گزشتہ روز کرلیتے۔نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض کے بعد نواز شریف نے خود بیان پڑھنا شروع کیا۔ایون فیلڈ ریفرنس کی مزید سماعت (آج) بدھ تک کیلئے ملتوی کردی گئی اور نواز شریف کل مزید 5 سوالات کے جواب دیں گے، سابق وزیراعظم کا بیان مکمل ہونے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.