لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل، نیب کا حافظ میاں نعمان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ماننے سے انکار ، 25مئی کو دوبارہ طلب

کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان نے صحت خراب ہونے کی وجہ سے پیش ہونے سے معذرت کی تھی

منگل 22 مئی 2018 17:26

لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل، نیب کا حافظ میاں نعمان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ میاں نعمان کو 25مئی کو دوبارہ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز اور سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ نعمان کو منگل کے روز نیب لاہور میں طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے صحت خراب ہونے کی وجہ سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجواتے ہوئے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی تاہم نیب ٹیم نے حافظ نعمان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ماننے سے انکار کردیا اور حافظ میاں نعما ن کو 25مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔