سپریم کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض 7جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی 7جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں سابق آئی جی سندھ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی سات جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ ملزم پر بنیادی طور پر الزام کیا ہی وکیل غلام حیدر جمالی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایا گیا بھرتیوں سے سابق آئی جی سندھ کا تعلق نہیں اہلکاروں کی بھرتیاں ایس پی کرتا ہے آئی جی نہیں۔