کراچی ،مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی نے عدالت میں پیش ہوکر پسند کی شادی کا اعتراف کرلیا

منگل 22 مئی 2018 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں اغوا کے ایک اور مقدمے کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی نے عدالت میں پیش ہوکر پسند کی شادی کا اعتراف کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ایک اور اغوا کے مقدمے کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔مبینہ طور پر اغوا ہونے والی مغویہ راضیہ اچانک عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

عدالت میں مبینہ مغویہ راضیہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔۔

(جاری ہے)

اعترافی بیان میں انکا کہنا تھا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود گھر سے بھاگ کر اعجاز نامی اس شخص سے پسند کی شادی کی۔انکے گھر والوں نے انہیں اغوا کے مقدمے میں پاگل بھی قرار دیا لیکن وہ پاگل نہیں ہے۔انہوں نے بیان میں عدالت سے شوہر کے ساتھ جانے کی استدعا کی۔۔عدالت نے انکی استدعا کو منظور کرتے ہوئے انہیں شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔۔واضح رہے کہ راضیہ نامی لڑکی کے والدین نے 15 مئی 2018 کو تین ملزمان اعجاز، آصف اور طاہر کے خلاف تھانہ سرجانی میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔