کراچی، شراب بنانے اور مسلمانوں کو شراب بیچنے کے قانون کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور ،فریقین کو نوٹس جاری

منگل 22 مئی 2018 17:40

کراچی، شراب بنانے اور مسلمانوں کو شراب بیچنے کے قانون کے خلاف دائر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے شراب بنانے اور مسلمانوں کو شراب بیچنے کے قانون کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو 8 اگست کے نوٹس جاری کردیئے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے شراب بنانے اور مسلمانوں کا شراب بیچنے کے قانون کے خلاف پاکستان قومی موومنٹ کے چیرمین اقبال کاظمی کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں درخواست گزار اقبال کاظمی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ امتناعی منشیات حدود ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت مسلمان شراب بنا بھی سکتا ہے اور ہی بیچ سکتا ہے۔درخواست میں انکی جانب سے قانون پر نظر ثانی کرکے مسلمانوں پر شراب بنانے اور بیچنے پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی۔۔عدالت نے اقبال کاظمی کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں اور شراب بنانے والے فیکٹریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کے لئے 8 اگست کی تایخ مقرر کردی۔