سی ای اوکے الیکٹرک اور نیپرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

منگل 22 مئی 2018 17:35

سی ای اوکے الیکٹرک اور نیپرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرسندھ ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک ، نیپرا اوردیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاہے۔منگل کوکراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک اور دیگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے غیرمنصفانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے کیالیکٹرک کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حکم دیا گیاتھاجبکہ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق اپنی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ نہیں کیا ۔درخواست کے متن کے مطابق نیپرا بھی کے الیکٹرک سے متعلق اپنے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرا پا رہی اس لیے کے الیکٹرک اور نیپرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے سی ای اوکے الیکٹرک، چیئرمین ، وائس چیئرمین نیپرا سمیت دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 مئی تک وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔