Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے پچھلے پانچ سال کے دوران 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے،

اگلے 5 سال میں مختلف منصوبوں سے 28 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں مزید شامل ہو جائے گی، عمران خان کو گردشی قرضہ اور واٹر پالیسی کا علم ہی نہیں ہے، وہ ڈرامہ بازی والی پریزنٹیشن سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 17:35

مسلم لیگ (ن) کے پچھلے پانچ سال کے دوران 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پچھلے پانچ سال کے دوران 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، اگلے 5 سال میں مختلف منصوبوں سے 28 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں مزید شامل ہو جائے گی، عمران خان کو گردشی قرضہ اور واٹر پالیسی کا علم ہی نہیں ہے، وہ ڈرامہ بازی والی پریزنٹیشن سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

منگل کو یہاں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان نے 100 دن کے اپنے پلان میں واٹر پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی بات کی ہے، انہیں شاید معلوم ہی نہیں ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دو ہفتہ قبل واٹر پالیسی کا اعلان کر چکی ہے جس پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے دستخط بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تو واٹر پالیسی کا علم ہی نہیں ہے، وہ عملدرآمد کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی کھپت ہماری حکومت پوری کر چکی ہے، عمران خان نے اپنے پلان میں اس کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بجلی کی پیداوار 4 ہزار 912 گیگاواٹ آور تھی جو اب 7 ہزار 740 گیگاواٹ آور ہے اور 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی ہم نے سسٹم میں شامل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گردشی قرضہ کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہیں انہیں تو معلوم ہی نہیں کہ گردشی قرضہ کیا ہوتا ہے، ہم نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہے، وہ تو پہلے 100 دن شاید سوچتے ہی رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صوبوں کی طرف سے بجلی کی پیداوار، تقسیم اور ترسیل کی باتیں کرتے رہے ہیں، پچھلے پانچ سال میں انہوں نے منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ڈرامہ بازی والی پریزنٹیشن سے مسلم لیگ (ن) اور عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات